اسٹیل ملز کو چلانے والوں کی ناکامی کا بوجھ ملازمین نہیں اٹھائیں گے،مصطفیٰ کمال

اسٹیل ملز کو چلانے والوں کی ناکامی کا بوجھ لازمین نہیں اٹھائیں گے،مصطفیٰ کمال

اسٹیل ملز کو چلانے والوں کی ناکامی کا بوجھ اسٹیل ملز کے ملازمین نہیں اٹھائیں گے۔ اسٹیل ملز کے خسارے کی وجہ اسکے نااہل چلانے والے ہیں ناکہ ملازمین۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کی سٹیل ملز ہاؤس کے بلمقابل جبری برطرف ملازمین اور انکے اہل خانہ کے دھرنے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو

مصطفی کمال نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی، کرپشن اور اقربا پروری کا بوجھ اداروں کے ہزاروں مزدوروں پر ڈال کر اشرافیہ کے چند نااہل اور کرپٹ لوگوں کو این آر او دے رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے ان کے وعدے کے مطابق 1 کروڑ نوکریوں کا سوال نہیں کرتے لیکن جو لوگ صاحب روزگار تھے انہیں بےروزگار کرنے کا جواب تو وزیراعظم کو دینا ہی ہوگا۔کیا یہ وزیر اعظم عمران خان کی ریاست مدینہ ہے؟

اسٹیل ملز کو چلانے والوں کی ناکامی کا بوجھ لازمین نہیں اٹھائیں گے،مصطفیٰ کمال

چیئرمین پی ایس پی کے مطابق نجی شعبے میں نئی اسٹیل ملز لگ رہی ہیں اور بہترین منافع کما رہی ہیں لیکن سرکاری اسٹیل ملز خسارے میں ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسئلہ اسٹیل ملز کے ملازمین نہیں بلکہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کا ہے۔

عمران خان بے روزگاری کی بھٹی میں جھونکے بھوک و افلاس کے مارے ہزاروں خاندانوں کی بد دعاؤں سے ڈریں۔ اسٹیل کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت اسٹیل مل کو بہتر بنانے کے بجائے ملازمین کو فارغ کر رہی ہے۔

اسٹیل ملز کو چلانے والوں کی ناکامی کا بوجھ لازمین نہیں اٹھائیں گے،مصطفیٰ کمال

سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ادارے بند کرنا مسائل کا حل نہیں، حکومت بہتر لوگوں کے ذریعے انتظامی امور بہتر کر کے اسٹیل ملز کو منافع بخش بنا کر مزید نوکریوں کے مواقع پیدا کرے۔ یہی اسٹیل مل پہلے انہی ملازمین کے ساتھ منافع بخش تھا اور اب بھی یقینی طور پر بنایا جا سکتا ہے۔

اسٹیل ملز کو چلانے والوں کی ناکامی کا بوجھ لازمین نہیں اٹھائیں گے،مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے جبری برطرف ملازمین اور انکے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم آپ کو یہ بتانے آئے ہیں آپ کے دکھ درد میں ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہمارے پاس انتظامی طاقت نہیں لیکن جہاں تک آپ کی آواز جاسکتی ہے وہاں آپ کی آواز کے ساتھ ہماری آواز شامل ہے۔

حکمران وقت کو کہنا چاہتا ہوں یہ لوگ اپنی جانوں پر کھیلنےکو تیار ہیں۔ ہم نئی نوکریاں نہیں مانگ رہے ہیں ہم بس یہ کہہ رہے ہیں اس ادارے کو بحال کریں۔

اسٹیل ملز کو چلانے والوں کی ناکامی کا بوجھ لازمین نہیں اٹھائیں گے،مصطفیٰ کمال

      • Yep he is playing all the political cards wisely. He is targeting Federal and Provisional at the same time.

        However he also knows that the last thing he can achieve is a seat in NA and few MP seats but nothing much as a major thriving force. (MQM never ever become into power in Sindh as Provincial Govt. via normal election voting system basis)

        Pakistani Election heart is still Punjab and then KP n Balochistan.

        If you want to be known as a powerful party then you need to come outside Karachi n Hyderabad !!!


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >