برطانوی حکومت بھی بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکی
برطانوی حکومت بھی وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کی دنیا بھی معترف ہوتے دکھائی دے رہی ہے، برطانوی حکومت بھی وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکی اور منصوبے کو گیم چینجر قرار دے دیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات کی تعریف ہاؤس آف لارڈز کے اجلاس میں کی گئی ہے، ہاؤس آف لارڈز کے ممبرز کا بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کر رہا ہے۔
برطانیہ میں ہاؤس آف لارڈز کے اجلاس میں برفانی چیتے اور انڈس ڈولفن کے تحفظ کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے موثر قرار دیا گیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ڈبلیو ڈبلیو ایف معدوم ہوتی جنگلی حیات کی حفاظت کے لئے اسی طرح سے اقدامات کرتا رہے گا۔
برطانیہ کے وزیر ماحولیات لارڈ زیک گولڈسمتھ کا اس اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کی دس ارب درخت کی شجرکاری مہم بڑی کامیابی ہے اور دنیا پاکستان کی اس مہم سے بہت کچھ دے سکتی ہے اور اس جاری مہم کا حصہ بھی بن سکتی ہے۔
اس سے پہلے بھی کئی عالمی شخصیات اس منصوبے کی تعریف کر چکی ہیں۔
اگر وزیر اعظم بننے سے پہلے عمران خان ، پاکستانی نژاد صادق خان کے خلاف اپنے سابقہ سالے زیک گولڈ سمتھ کی الیکشن مہم چلائیں گے تو وہ بدلے اتنا تو کردے گا نا کہ آپ کی کچھ تعریف کردے ، نہیں؟؟
You mean Khan should have supported your Sis maryam Qatari ?
Because these trees are wouldn’t be befitting for Pakistan only but for other regional countries as well.
I thought Boris Johnson praised Inran Niazi. Check who is praising? What a joke and bunch of jokes these Niazi’s are. Shame on you.