نارووال سپورٹس سٹی کیس:احسن اقبال کے شریک ملزم وعدہ معاف گواہ پر مان گئے

نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس: احسن اقبال کے شریک ملزم وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار

نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں احسن اقبال کے شریک ملزم وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما احسن اقبال کے خلاف دائر نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں ان کے شریک ملزم آصف شیخ وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے تیار ہوگئے ہیں، اس سلسلے میں آصف شیخ کی جانب سے وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق احسن اقبال کے شریک ملزم آصف نے وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا کہ بیماریوں کی وجہ سے علاج کی غرض سے امریکہ جانا چاہتا ہوں، لہذا سیکشن 26 کے تحت مجھے معاف کرکے اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بنا لیا جائے۔

دوسری جانب اس سے قبل احتساب عدالت میں احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں سینئر لیگی رہنما احسن اقبال اپنے وکیل کے ساتھ خود عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت میں دائر ریفرنس پر سماعت شروع ہوئی تو احسن اقبال کے وکیل نے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال کی بریت کی درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں جبکہ اس کیس پر ہائیکورٹ کے مسعود چشتی کی بریت کا فیصلہ بھی اثر انداز ہوتا ہے۔

احسن اقبال کے وکیل نے احسن اقبال کے خلاف دائر ریفرنس میں شریک ملزم آصف شیخ کی بیرون ملک جانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ملزم آصف 73 سالہ امریکی شہری ہیں، لہذا انہیں حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے ہیں علاج کی غرض سے امریکا جانے کی اجازت دی جائے، بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک کے لیے ملتوی کر دی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >