کراچی میں دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے بیٹی کے سامنے باپ کو گولی ماردی

کراچی کے علاقے کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مذاحمت کرنے پر بیٹی کے سامنے باپ کو گولی ماردی،زخمی طاہر کو فوری طبی امداد دی گئی حالت خطرے سے باہر ہے،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری نے موٹر سائیکل روک کر اترنے کی کوشش کی تو ملزمان نے گولی ماردی،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باجود پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے سیکڑوں واردات رونما ہوتے ہیں جس میں شہریوں کو قیمتی اشیا سے محروم کردیا جاتا ہے، جبکہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر شہریوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جاتا ہے۔

گزشتہ روز کراچی کے مصروف ترین علاقے لائٹ ہاؤس میں ڈکیتی مذاحمت پر تاجر کو قتل کردیا گیا تھا، تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے مارکیٹ بند کردی تھی،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق تین ملزمان ایک ہی موٹر سائیکل پر فرار ہوئے، ملزمان کچھ دور پہنچے تو تاجر دانش نے اسٹول کھینچ کر مارنا چاہا، ملزمان نے اسٹول اٹھاتے دیکھا تو دور سے گولی مار دی، تاجر دانش کو لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

گزشتہ سال بھی کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ دیکھا گیا، گاڑیاں،موٹرسائیکلیں چھینی گئیں،چوری کی وارداتیں ہوئیں ،شہریوں کو ان کے موبائل فون سے محروم کیا گیا، 61ہزار 600سے زائد وارداتوں میں شہری ایک بہت ہی محتاط اندازے کے مطابق کم از کم ایک ارب ساڑھے 23 کروڑ روپے سے زائد سے محروم ہوئے، ، 284 افراد مختلف وارداتوں میں قتل کردئیے گئے،اغوا برائے تاوان کے 3 بھتہ خوری کے 15واقعات رپورٹ ہوئے، گزشتہ ماہ 37 جبکہ اس سال اب تک قتل کے 284 واقعات ہوئے تھے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>