پاکستان میں کرپشن کم نہیں بلکہ اضافہ ہوا،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انکشاف

موجودہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ ملک میں کرپشن کیخلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں، لیکن ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے تو کچھ اور ہی انکشاف کردیا،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کرپشن کم نہیں ہوئی بلکہ کرپشن بڑھ گئی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پر جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں گزشتہ سال کی نسبت اضافہ ہوا،پاکستان کرپشن انڈیکس میں ایک سو بیس سے ایک سو چوبیسویں نمبر پر آگیا،اس لحاظ سے پاکستان کا اسکور بتیس سے بڑھ کراکتیس ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق دوہزار انیس میں کرپشن کے لحاظ سے پاکستان کا رینک ایک سو بیس تھا۔ جب کہ دوہزاراٹھارہ میں پاکستان کاکرپشن یں رینگ ایک سو سترہ تھا، اس لحاظ سے پاکستان کا اسکور کرپشن انڈیکس کے لحاظ سے تینتسویں نمبر پر تھا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹر کے چیئرمین سہیل مظفر کے مطابق کرپشن کے اربوں روپے برآمد کرنے کے دعوؤں کے باوجود پاکستان کا رینک 124 ہو گیا،گزشتہ 2 برس میں قومی احتساب بیورو نے کرپشن کے 365 ارب روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹر کے چیئرمین نے بتایا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 2 برس میں کرپشن کے 300 ارب روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا، نیب اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی برآمدگیوں کی یہ خبریں میڈیا میں نشر اور شائع ہو چکی ہیں۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی اس رپورٹ نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی ہے، حکومت چیخ چیخ کرکہتی ہے کہ کرپٹ عناصر کو نہیں چھوڑیں گے، کرپشن کیخلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں، نیب بھی کہتا سنائی دیتا ہے کہ ملک سے کرپشن کی جڑ کو اکھاڑ پھینکیں گے۔ لیکن یہ کیا نتائج تو دعووؤں سے برعکس سامنے آئے ہیں۔

  • When the biggest thug, Mr Niazi will be in power such things will definitely happen. Niazi used to say in 90 days all the corruption will be finished. This idiot has derailed democracy and this incapable puppet is unable to do anything rightly. We must get rid of this shame Niazi ASAP.

  • مثبت رپورٹنگ
    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پر جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں گزشتہ سال کی نسبت اضافہ ہوا،پاکستان کرپشن انڈیکس میں ایک سو بیس سے ایک سو چوبیسویں نمبر پر آگیا،اس لحاظ سے پاکستان کا اسکور بتیس سے *بڑھ* کراکتیس ہوگیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >