نون لیگ ، پی پی ایم پی اے کا عثمان بزدار پر اظہار اعتماد

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے محمد ارشد کے بعد بہاولنگر سے مسلم لیگ نون کے ایم پی اے چوہدری کاشف محمود نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا،کاشف محمود نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا وائرس سےصحت یابی پر مبارکباد بھی دی ، وزیراعلیٰ نے نیک تمناؤں کے اظہار پر کاشف محمود کا شکریہ ادا کیا۔

جبکہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کےایم پی اے رئیس نبیل نے بھی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی، پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رئیس نبیل احمد سے ملاقات میں حلقے کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی پی 265 سے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رئیس نبیل احمد نے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں مسائل اورعوامی ضروریات سے آگاہ کیا،وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ انکے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ مسائل کا حل ہر شہر اور قصبے کے عوام کا حق ہے،سابق دور میں پسماندہ علاقوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ترقی کے سفر پر پہلا حق پسماندہ علاقوں کا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بعض عناصرنے جعلی نعروں سے عوام کا دل بہلایا۔ ۔ ترقی مخالف عناصر پر اپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

پی پی رکن پنجاب اسمبلی رئیس نبیل احمد نے عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ عثمان بزدار سے ملاقات بہت خوشگوار رہی،وہ انتہائی اخلاق سے ملتے ہیں، ان کی ملنساری سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ پی ٹی آئی رہنما عون چوہدری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،رئیس نبیل احمد 2018 کے انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے رحیم یار خان کے حلقہ پی پی 265 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سے فورٹ عباس سے لیگی رکن اسمبلی محمد ارشد نے ملاقات میں عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا تھا،انہوں نے کہا تھا کہ عثمان بزدار نے ہمیشہ ہمارے مسائل حل کئے ہیں، جتنی عزت آپ دیتے ہیں ماضی میں کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

عثمان بزدار نے محمد ارشد کو حلقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ ہی احکامات جاری کردیے تھے،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے، عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں، میرے دروازے آپ سب کے لئے کھلے ہیں، منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے، ڈھائی برس میں صرف خلوص نیت کے ساتھ عوام کی خدمت کی،پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصر کا ٹولہ ہے، یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں، اس ٹولے کا ایجنڈا صرف افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں، لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھرنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وتیرہ ہے، اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے، وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں، اپوزیشن جتنا مرضی شور مچائے، حکومت مدت پوری کرے گی۔

رئیس نبیل احمد اور چوہدری کاشف محمود کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والے لیگی ارکان کی تعداد 7 اور پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد2ہو گئی ہے۔

    • اعتماد بھی تو یہی ہے کہ ایسے ہی لگے رہو منُا بھائی، جتنا نقصان ہم پی ٹی آئی کو پی ڈی ایم بنا کر نہیں پہنچا سکے، تم اکیلے پہنچانے کے لیئے کافی ہو۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >