پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک الیون 2021 ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز میں جاری

پاکستان اور ترکی کی فورسز کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک الیون 2021 ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز تربیلا میں جاری ہیں، ترکی اور پاکستان کی برادرز ایٹ آرمز کی مشقیں اتاترک الیون 2021 ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز تربیلہ میں تین ہفتے تک جاری رہیں گی۔

اتا ترک 11 مشقوں میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کے کمانڈو بھی شرکت کر رہے ہیں۔

Posted by DawnNews on Thursday, February 11, 2021

ترکی اور پاکستان کی برادرز ایٹ آرمز کی تربیتی مشقوں میں انسداد دہشت گردی، یرغمالی رہائی، ہیلی کاپٹرز کے آپریشنز سمیت سرچ آپریشن، کوارٹربیٹل اور چھاتہ بردار آپریشنز کی مشقیں کی جا رہی ہیں، جس کا مقصد دونوں فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اتاترک الیون فوجی مشقوں میں ترک اسپیشل فورسز اور ایس ایس جی ٹروپس تین ہفتوں پر محیط مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں میں انسداد دہشت گردی، کلوزکوارٹر بیٹل، کارڈن اینڈ سرچ، ریپلنگ، فائر اینڈ موو، ہیلی کاپٹر ریپلنگ، کمپاونڈ کلیئرنس، فری فال اور یرغمالی رہا کرانے کے حوالے سے اپنی پیشہ وارانہ مہارتوں کا مظاہرہ شامل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کورونا وائرس کی وبا کے باوجود 11 بین الاقوامی تربیتی مشقیں کی گئی تھیں جبکہ رواں سال 25 بین الاقوامی تربیتی مشقیں کی جائیں گی، جس کا آغاز ہو چکا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>