آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعہ کرانے کی تیاریاں مکمل ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگلے عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے کروانے کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

ڈسکہ میں تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں سمیت پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات کروانے کیلئے حکومت اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی تمام پوری کوشش کررہی ہے کہ اگلے عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے کروائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ” پاکستان تحریک انصاف ملک میں آزاد ، صاف وشفاف انتخابات کیلئے ہارس ٹریڈنگ،ووٹوں کی خرید و فروخت ختم کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی جیت کا اعلان کرے، تاہم ہماری پارٹی الیکشن کمیشن کے ہر فیصلے کو قبول کرے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ نتائج آنے کے بعد یہاں پر اپنی جیت کا جشن منائیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ہم الیکشن کمیشن کا حکم تسلیم گے جبکہ انتخابات میں پنجاب حکومت مکمل غیر جانبدار رہی ہے اور علی اسجد ملہی یہاں سے واضح طور پر جیت چکے ہیں۔

  • Looks like Youthias have already started dancing on Fawad Chaudhry’s idiotic promise . Electronic voting in third world country like Pakistan is impossible. Even the most advanced nations of the world like USA could not implement it in the last presidential election. Following text is from CNBC website.
    While the idea of an online election might seem appealing, many experts remain skeptical about its validity and safety. "We collectively, the computer security community, have been looking at online voting systems for decades, and it’s considered an open problem,” said Dan Wallach, a computer science professor at Rice University.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >