سنٹرل جیل کراچی میں حلیم عادل شیخ کیساتھ کیا ہوا؟ فوٹیج منظرعام پر
سنٹرل جیل کراچی حکام نے حلیم عادل شیخ کو جیل میں لائے جانے کے بعد پیش آنے والی صورتحال سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غیر معمولی صورتحال پیش آنے پر حلیم عادل شیخ جیل اہلکاروں کے ساتھ بھاگتے ہوئے واپس جا رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق جیل حکام کی جانب سے 15 منٹ کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب حلیم عادل شیخ کو بیرک کی جانب لےجایا جاتا ہے جس کے بعد ان کو جیل اہلکاروں کے ہمراہ واپس بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
میرے ذرائع کے مطابق جیل میں کچھ قیدیوں نے حلیم عادل شیخ پر ہاتھ اٹھایا ہے۔ مگر جیل پولیس نے جلدی نکال دیا۔۔ سترہ سیکنڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حکام کو بھیج دی گئی ہے۔ pic.twitter.com/9riS1YESGn
— Imtiaz Chandio (@imtiazchandyo) February 22, 2021
جیل حکام نے سندھ حکومت کو بتایا کہ جب حلیم عادل شیخ کو بیرک منتقل کرنے کے لیے لیجایا گیا تو قیدیوں نے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس کے بعد حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوراً حلیم عادل شیخ کو اس جگہ سے نکالا گیا۔
جیل کے اندر کی فوٹیج۔ حلیم عادل شیخ کو اہلکار بھگاتے ہوئے محفوظ جگھ کی طرف لے جا رہے ہیں۔۔۔ فوٹیج سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حالات بہتر نہیں تھے اس لیے جیل حکام نے فورن کنٹرول کیا۔۔ pic.twitter.com/ymTXcQcd9G
— Imtiaz Chandio (@imtiazchandyo) February 22, 2021
نجی چینل کا دعویٰ ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ پر تشدد نہیں ہوا بلکہ نعرے بازی کی گئی ہے جبکہ مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کا کہنا ہے کہ 20 سیکنڈز میں انہیں جاتے اور پھر واپس بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے اتنی دیر میں تشدد کیسے ہو سکتا ہے۔
What exactly Happened with leader of opposition #HaleemAdilShaikh inside the Central Jail Karachi? Finally Govt of Sindh has released CCTV footage of that incident. pic.twitter.com/pUFViq9owI
— Imtiaz Chandio (@imtiazchandyo) February 22, 2021
حلیم عادل کو دیکھ کر جیل میں قیدیوں نے عمران خان کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ ذرائع pic.twitter.com/d82IHFxtkE
— Imtiaz Chandio (@imtiazchandyo) February 22, 2021
جبکہ دوسری جانب میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو جیل لیجانے اور باہر لانے کے دوران 10 منٹ کی ویڈیو ہی موجود نہیں۔
They will never release the actual footage.
ppp planned it.