مٹھی: مقامی افراد نے بھارت سے آنے والے تیندوے کو مار ڈالا

مٹھی: مقامی افراد نے بھارت سے آنے والے تیندوے کو مار ڈالا

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں بھارت کے بارڈر کے قریب دو گاؤں سرنگھواری اور بھوتاڑو میں تیندوا گھس آیا، جس نے شہریوں پر حملہ کرکے 8 افرادکو زخمی کر دیا، تاہم مقامی لوگوں نے اپنے بچاؤ میں حملہ کر کے تیندوے کو مار دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق گاؤں سرنگھواری اور بھوتاڑو کے مکینوں میں گاؤں میں تیندوے کو دیکھ کر شدید خوف و ہراس پھیل گیا، اسی اثنا میں تیندوے کے حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں موقع پر طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا۔

تیندوے کے حملے میں زخمی ہونے والے متاثرین کا بتانا تھا کہ ہم پر حملہ کرنے والا تیندوا بھارتی سرحد کراس کر کے گاؤں میں داخل ہوا تھا اور گھروں کے باہر بیٹھے افراد پر حملہ کردیا، جس پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت چیتے پر حملہ کر کے اسے مار ڈالا۔

خیال رہے کہ سندھ کے جنوب مشرق میں واقعہ تھر پاکستان کا سب سے بڑا اور دنیا کا نواں بڑا صحرا ہے جو بھارتی سرحد سے متصل ہے، تھر رقبے کے لحاظ سے 22 ہزار مربع کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>