فیصل واڈا سینٹ الیکشن لڑسکیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آگیا
پیپلزپارٹی کی اپیل مسترد، الیکشن ٹریبونل کی جانب سے فیصل واوڈا سینیٹ انتخابات کے لیے اہل قرار
الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے سینیٹ امیدوار فیصل واوڈا کے خلاف پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کی جانب سے لگائے جانے والے تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے فیصل واوڈا کو سینیٹ انتخابات کےلیے اہل قرار دے دیا
الیکشن ٹریبونل نے فیصل واوڈا کے خلاف پیپلزپارٹی کے امیدوار کی تمام اپیلیں مسترد کرتے ہوئے فیصل واوڈا کو نہ صرف سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار دیا بلکہ یہ بھی کہا کہ اپیل کنندہ اگر چاہے تو وہ اپنی آئینی درخواست دائر کرنے کا حق رکھتا ہے کیونکہ کاغذات نامزدگی سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے اختیارات محدود ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے فیصل واوڈا سنیٹ انتخابات کے لیے اہل قرار
فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کی اپیل مسترد pic.twitter.com/rU2rm9vtvL
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) February 23, 2021
پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں وفاقی وزیر کے دہری شہریت رکھنے سے متعلق دستاویزات ٹریبونل میں پیش کردی گئیں۔
درخواست میں قادر خان مندوخیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، ریٹرننگ افسر کے سامنے اعتراضات دائر کئے مگر انہوں نے سننے سے انکار کردیا۔ ریٹرننگ افسر کا اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔
قادر خان مندوخیل نے کہا کہ فیصل واوڈا حقائق چھپانے پر عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ فیصل واوڈا صادق اور امین نہیں رہے۔ فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔
جس پر گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں الیکشن ٹریبونل نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا اور فیصل واوڈا کو بھی پیش ہو کر وضاحت کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
ٹریبیونل نے ٹیکنیکیلیٹی کی بنیاد پر الیکشن لڑنے کا اہل قرار دیا ہے ، ٹریبیونل نے کہا ہے کہ اس کے اختیارات محدود ہیں لہٰذا اعلیٰ عدالت سے رجوع کیا جائے