کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے گرد گھیرا تنگ،رولر اسکٹیس فورس تعینات
کراچی پولیس نے شہر میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے جدید رولر بلیڈنگ اسکیٹس فورس تعینات کردی ہے, بیس رکنی مسلح رولر بلڈنگ یونٹ نے کرمنلز کو پکڑنے کیلئے سخت تربیت حاصل ہے, یہ پولیس فورس رولر اسکیٹس پہن کے تنگ گلیوں میں گشت کرکے جرائم پر قابو پائے گی۔
یونٹ کے سربراہ فرخ علی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے محسوس کیا کہ اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لئے ہمیں ایک جدید طریقہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے ،مامور افسران آسانی سے 20 ملین آبادی والے اس شہر میں موٹرسائیکلوں پر چوروں کاآسانی سے پیچھا کرسکتے ہیں۔
فرخ علی نے بتایا کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں اور ناہموار راستوں کی وجہ سے کراچی کے بیشتر علاقوں میں رولر بلیڈنگ کرنے والی پولیس کو تعینات نہیں کیا جاسکتا ، لیکن انہوں نے کہا کہ انہیں چوری اور ہراساں کرنے کے زیادہ واقعات کے ساتھ عوامی مقامات پر بھیجا جائے گا۔
یونٹ میں شامل خاتون اہلکار انیلہ اسلم نے کہا ، "یہ ابھی شروعات ہے۔” “اس رولر بلیڈنگ سے واقعی ہمیں فائدہ ہوگا۔ اس تربیت سے ہم بہت جلد تنگ گلیوں تک پہنچ سکتے ہیں جہاں جانا عام طور پر مشکل ہوتا ہے,فرخ علی نے بتایا کہ یہ یونٹ صرف ہینڈگن لے کر چلے گا۔
رولر بلیڈنگ پولیس یورپ اور دیگر جگہوں پر اسی طرح کے یونٹوں کے نقش قدم پر چل رہی ہے ، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے کمانڈنٹ ڈاکٹر فرخ علی نے امید ظاہر کی ہے کہ اس نئی پولیس فورس کے ذریعے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی ورداتوں کا ممکنہ حد تک خاتمہ ہوسکے گا, تنگ جگہوں پر مجرموں کا تعاقب کرنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن رولر اسکیٹس کے ذریعے مشتبہ افرادکا تعاقب کرنے اور ان کو پکڑنے میں پولیس کو مدد ملے گی
ٹیم میں تربیت یافتہ 20 مردو خواتین مسلح اہلکار شامل ہیں, امید ہے کہ رولر اسکیٹس پولیس فورس شہر میں جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لئے آلہ کار کا کردار ادا کرے گی۔
Useless public stunt. How idiotic officers are running sindh
bhai ye Special Security Unit (SSU) hai Special Investigation Unit Nahi.
ARE U COMEDY ME ??
Abay saloon kabhi KARACHI ki street dekhi hai ???
WAHA sirf TANGA GARI chal sakti hai even Motorcycle mei tooti phooti road par shock lag lag k kharab hi ho jati hai…….
SINDH JEEE SAQAFAT
AMEERON ko BHAYEEEE
GHAREEBOON ko MITAYEEEE !!
اب دو ارب رپے کے رولر بلیڈ خریدے جائیں گے۔
ُ
Loll, the roads are so bad that its damaging Car suspensions and tyres, and they are planning to roller skate there??
Joke of the century! All the criminal would need to do is to walk(not even run) over to the other side of the road, and they are free,
rang bazi
JOKE OF THE CENTUARY, YOU CAN NOT RIDE A BICYCLE OR MOTOR BIKE ON THESE ROADS DUE TO POT HOLES, SPEED JUMPS AND VERY BAD COSTRUCTIONS, YET YOU DEPUTED A ROLLER SKATING UNIT???? THESE PEOPLE ARE MUST BE HIGH ON SOMETHING……
Agar jahilon k sengh hoty to y log asani s pehchany jaty