این اے 75 ڈسکہ : ن لیگ کا ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کرانے کا مطالبہ کردیا ,الیکشن کمیشن میں این اے 75 میں انتخابات اور نتائج کیس سے متعلق سماعت ہوئی,اس دوران مسلم لیگ ن کے وکیل نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کی استدعا کردی اور کہا الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز تاریخی دستاویز ہے، جس میں اعلی ٰترین سطح پردھاندلی کی نشاندہی کی گئی۔

ن لیگ کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئی جی، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت سب ہی لاپتہ تھے، پہلا الیکشن ہے جہاں 20پریزائیڈنگ افسران غائب اور جس ڈی ایس پی کو الیکشن کمیشن نےہٹایا تھا ،ایس پی بناکرتعینات کیاگیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن سماعت کررہا ہے,الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے این اے 75 کے امیدوار اسجد ملہی وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے،

وکیل ن لیگ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرایاجائے،پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کی باقاعدہ درخواست دائرکروں گا،چندپولنگ اسٹیشن پردوبارہ الیکشن کراکرحلقے کاانتخاب کلیئرنہیں کیاجاسکتا۔

سلمان اکرم نے الیکشن کمیشن میں دلائل دیتے ہوئے کہا دوران پولنگ اچانک کورونا ایس او پیز نافذ کردیےگئے اور علاقہ میدان جنگ بنایا گیا، ڈی پی او نظر ہی نہیں آئے۔

ن لیگ نے این اے 75 میں فائرنگ کی ویڈیوزالیکشن کمیشن میں پیش کردیں ،وکیل ن لیگ نے کہاکہ فائرنگ کے بعد ووٹرزووٹ ڈالنے نہیں آئے،فائرنگ کرکے جان بوجھ کرپولنگ رکوائی گئی،علی اسجد ملہی کے سامنے فائرنگ کرائی گئی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن 16 کے بجائے تمام حلقے کی تحقیقات کرائے،سارادن حلقہ میدان جنگ بناہواتھا،حلقے کی جیوفینسنگ کرائیں، حلقہ میں کورونا ایس اوپیزکے ذریعے لوگوں کوروکاگیا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے وکیل کو بولنے سے روکتے ہوئے کہاکہ پوراوقت ملے گا،آپ جتناوقت لیناچاہیں لے لیں،الیکشن کمیشن نے آر او سے سوال کیاکہ یہ سب ہوتارہاآپ نے کیاایکشن لیا؟آر او نے بتایا کہ جوبھی معاملہ نوٹس میں آیااس پرایکشن لیا،

ریٹرننگ آفیسر الیکشن کمیشن میں بتایا کہ 337پولنگ اسٹیشن کاریکارڈ ساڑھے 3بجے تک آر این ایس میں آ چکاتھا ، صورتحال بہت خراب تھی،لوگ اکٹھے ہو گئے تھے، ہمارے کمپیوٹرز کو نقصان کا خطرہ تھا۔

دیگر پولنگ اسٹیشنز کے نتائج بھی آتے رہے، واٹس ایپ پر بھی نتائج آتے رہے، نتائج 3سے 6بجے تک موصول ہوئے، صرف 20پولنگ اسٹیشن کےنتائج کا مسئلہ تھا، میں نےپولیس افسران سے رابطہ کیا ،کوئی جواب نہیں ملا۔

جس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کیا کوئی وائرلیس رابطوں کے انتظامات تھے؟ آر او نے جواب میں کہا جی ایسا کوئی انتظام نہیں تھا

جس پر ن لیگ کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آئینی ذمہ داری ادا کرنے سے روکا گیا، این اے 75 میں فائرنگ ہوئی لوگوں کی جانیں گئیں، تمام لاپتہ پریذائڈنگ افسران ایک ساتھ ہی سامنےآئے، بات صرف 20پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی نہیں۔

ن لیگی وکیل کا کہنا تھا کہ پریذائیڈنگ افسران کی گمشدگی اس دھاندلی سے توجہ ہٹانے کیلئے تھی، ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ 337 پولنگ اسٹیشنز کااندراج ساڑھے 3 بجے تک ہوچکا تھا، پونے 2 بجے تک 305 پولنگ اسٹیشن کے نتائج آگئے، حلقےمیں 360 پولنگ اسٹیشن ہیں

چیف الیکشن کمشنر نے آراو سے استفسار کیا آپ نے ایس او ایس کال کی ؟آپ گھبرائےہوئےتھے،کیا صورتحال تھی ؟پولیس کو آپ نے کال کی۔

ریٹرننگ افسر نے کہا کہ تیسری بار آر او کے فرائض سر انجام دیے، ممبر الیکشن کمیشن ارشادقیصر نے سوال کیا کیا موصول فارم 45 کی تفصیلات آپ نے دی ہیں ، جس پر ریٹرننگ افسر نے جواب میں کہا تفصیلات فراہم کی جا چکی ہیں۔

ن لیگ کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ چندروزمیں تمام دستاویزات اورثبوت جمع کرادوں گا۔

    • اور اس سب کچھ میں نیازی اور یوتھیا برگیڈ کی خوب جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ بالخصوص عمران نیازی یہ ثابت کر رہا ہے کہ وہ الیکشن چور ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >