کپل شرما ایک بار پھر تنقید کی زد میں، فوٹوگرافرز کو گالی دے دی ؟

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما اپنے شرمناک اور ہتک آمیز رویے کی وجہ سے ایک بار پھر سے تنقید کی زد میں ہیں۔

کپل شرما کی سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں ایک شخص ائیرپورٹ سے وہیل چئیر پر بٹھا کر لے جارہا ہے، اسی دوران جب فوٹوگرافرز نے ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو کپل آپے سے باہر ہوگئے اور فوٹوگرافرز کو تصاویر اور ویڈیو بنانے سے روکتے ہوئے گالی دے دی.

اس فوٹوگرافر نے اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی جس میں ان کا کہنا تھا کہ کپل آپ ہمیں گالیاں دیں لیکن ہم آپ کی صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔

کپل شرما کی سوشل میڈیا پر وہیل چئیر پر بیٹھی تصویر اور ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے تاہم ابھی تک خود کپل یا ان کے کسی دوست نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

کچھ عرصے سے بھارتی میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کپل نے ذہنی دباؤ کے باعث اپنے آپ کو زخمی کرلیا ہے تاہم ایسا کیوں ہوا اس سے متعلق بھی ابھی تک کوئی مستند خبر سامنے نہیں آئی.

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپل شرما ماسک پہنے وہیل چیئر پر موجود ہیں، بظاہر ان کے جسم میں کہیں بھی کوئی چوٹ یا زخم نہیں لیکن وہیل چیئر چلانے والے شخص نے پی پی ای کٹ پہن رکھی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کپل شرما اداکارہ سنی لیونی سے متعلق شرمناک تبصرے کے باعث شدید تنقید کا سامنا کر چکے ہیں انہوں نے ایک شو کے دوران انہیں "اٹالین پاستا ود وائٹ ساس‘‘ کہا تھا اور دیگر نازیبا الفاظ کہے تھے.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >