این اے75 ڈسکہ، ضمنی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن کے پریزائیڈنگ افسر کا نیا انکشاف

این اے75 ڈسکہ، ضمنی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن کے پریزائیڈنگ افسر کا نیا انکشاف

ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن نمبر 346 کے پریزائیڈنگ افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ سول کپڑوں میں ملبوس دو افراد نے اسے پولنگ کے بعد اپنے ساتھ چلنے کا حکم دیا۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 346 پر پریزائیڈنگ افسر کی ذمہ داریاں نبھانے والے تصدق حسین نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ سول کپڑوں میں ملبوس 2 افراد نے اسے اپنا تعارف حساس ادارے کے ملازم کے طور پر کرایا اور کہا کہ پولنگ ختم ہونے کے بعد وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجی گئی گاڑی کے بجائے ان کے ساتھ پرائیویٹ گاڑی میں جائیں گے۔

ویڈیو بیان میں وہ دو افراد بھی دکھائی دیے جو اس سے کچھ دیر پہلے تصدق حسین نامی پریزائیڈنگ افسر سے بات کر رہے تھے جب کہ ان میں سے ایک شخص کی شکل واضح طور پر دیکھی بھی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن میں شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی اور اس دوران پیدا ہونے والی کشیدگی سے دو افراد بھی جاں بحق ہوئے۔

20 پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ سامنے نہ آنے پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیا اور تحقیقات کا حکم دیا۔ الیکشن کمیشن نے این اے 75کے نتائج تبدیل کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر ضمنی الیکشن کا نتیجہ روک رکھا ہے جس سے متعلق انکوائری رپورٹ بھی صوبائی الیکشن کمیشن کو ارسال کی جا چکی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ریٹرننگ افسران کوغائب کیا گیا اور وہ صبح 6 بجے واپس ‏آئے جس سے نتائج میں ٹیمپرنگ کا خدشہ پیدا ہوا ہے۔

انکوائری رپورٹ کو الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے الیکشن کمیشن پاکستان کو بھجوایا جائے گا جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ان 20 پریزائیڈنگ افسران کے پاس موجود رزلٹ کو حتمی رزلٹ میں شامل کیا جانا چاہیے یا ان 20 پولنگ اسٹیشنوں پر ری الیکشن کرایا جانا چاہیے۔

انکوائری رپورٹ سے متعلق الیکشن کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

  • سب الیکشن کمیشن اور آر او ریٹرننگ افسر کے ڈارامے ہیں۔ کس میں اتنی ہمت ھے جو ان سرکاری طور ڈیوٹی کرنے والے پیرائءزڈنگ آفسر کو کوئی کچھ کہہ سکے۔ اس الیکشن کمیشن کی تاریخ دیکھو کب اس نے پریس ریلیز جاری کی ھے الیکشن کمیشن آپنے کرپٹ آقاؤں کے غم میں برابر کے شریک ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >