مائیکل وان  گوادر اسٹیڈیم کے مداح,تصویر شیئر کرکے بھارتیوں کو جلا دیا

 

ایک اور انگلش کھلاڑی نے بھارتیوں کے زخموں کو تازہ کردیا,پاکستان کی تعریف ہو اور بھارتی نہ جلیں ایسا تو ممکن نہیں,اس بار انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارت پر طنز کیلیے گوادر اسٹیڈیم کی تصویر شیئر کردی۔

مائیکل وان نے ٹویٹ کیا کہ یہ بہت ہی حیران کن ہے، ایک بہترین تیار کی گئی پچ، پاکستان لکھنے کے ساتھ انھوں نے مذاق والے ایموجیز بھی لگائے۔

مائیکل وان کا ایسا کہنے پر بھارتی آگ بگولا ہوگئے, توئٹس پر غصہ نکالنے لگے اور وان کو تنقید کا نشانہ بنانے لگے, وان نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کیلیے تیار کی گئی چنئی کی وکٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طویل فارمیٹ کے میچ کیلیے ’ان فٹ‘ قرار دیا تھا۔

سابق انگلش کھلاڑی کیون پیٹرسن نے بھی بھارتیوں کی جیت کا مزہ کرکرا کردیا تھا,بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد  ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا تھا کہ بدھائی ہو  انڈیا، انگلینڈ بی کو ہرانے کیلئے۔

 

چنئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 317 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل بھی کیون پیٹرسن نے چنئی ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف 227 رنز سے شکست پر بھارتی ٹیم کو ٹرول کرتے ہوئے ماضی یاد دلا دیا تھا اور ہندی میں کہا تھا کہ انڈیا، یاد ہے میں نے پہلے ہی چیتاونی دی تھی کہ اتنا جشن نہ منائیں جب آپ نے آسٹریلیا کو ان کے گھر پر ہرایا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >