زرداری نے پی ڈی ایم کو اپنے مفادات کے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا:حافظ حسین احمد
جمیعت علما اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آصف زرداری سب پر بھاری ثابت ہو رہے ہیں، زرداری اپنے معاملات ہوشیاری سے طے کر رہے ہیں، انہوں نے پی ڈی ایم کو اپنے مفادات کے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا۔
رہنما جے یو آئی نے یہ بھی کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کو امیدوار لانے کا فیصلہ پیپلزپارٹی کا اپنا فیصلہ ہے، حافظ حسین احمد نے کہا کہ گیلانی خود کو اسٹیبلشمنٹ کیلئے قابل قبول بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کا اسٹیبلشمنٹ پربیان ثابت کرتا ہے کہ وہ پیراشوٹرر امیدوار ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری یوسف رضا گیلانی کو دوسرا صادق سنجرانی بنانا چاہتے ہیں، سنجرانی فارمولا چلا ہوا کارتوس ہے دوبارہ نہیں چل سکتا۔سربراہ پی ڈی ایم اور جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے متعلق حافظ حسین احمد نے کہا کہ وہ کہتے رہے ہیں کہ یوٹرن کوئی حکمت نہیں بلکہ بے غیرتی ہے جبکہ اب پی ڈی ایم آئے روز یوٹرن پے یوٹرن لے رہی ہے۔
حافظ حسین احمد نے کہا کہ آصف زرداری، بلاول اور مریم نواز نے ملکر ثابت کر دیا کہ مولانا فضل الرحمان اب تیرہویں کھلاڑی ہیں۔
ساری عمر یہ موچی مولانا فضل الرحمان کی جوتیوں میں ایک گندے موزے کی طرح پڑا رہا اب اسٹیبلشمینٹ کا سہارا ملا ہے تو اس کو بھی زبان مل گئی ہے
Diesel is worse then PIG. Hafiz Hussain Ahmed is greacful man. He is not like DIESEL who always sell the Islam. Diesel is a EMAAN Ferosh.Abu jehal is better then DIESEL.
دیر آ ید درست آ ید جب بھی عقل آ جائے
Hafiz Hussain Ahmed sab ne teak farmaya PPP apny faidy ky liye moqa talash krti hai , President election mea b PPP ne Yei khuch kia ,Parlimani election mea b favour KRNY ki bajye APNA candidate khara kia