ماں نے ہی آگ لگاکر میرے بھائیوں کو زندہ جلایا،معصوم بچے نے بھانڈا پھوڑدیا

ماں نے ہی آگ لگاکر میرے بھائیوں کو زندہ جلایا۔۔ 5 سالہ معصوم بچے نے بھانڈا پھوڑدیا۔۔ ماں اعتراف جرم پر مجبور

تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی میں ماں کے آگ لگانے پر زندہ بچ جانیوالے پانچ سالہ بچے نے پولیس کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا اور وقوعہ کے تمام مناظر پولیس کو بتادیے ہیں۔

اپنے ابتدائی بیان میں 5 سالہ اذان کہنا تھا کہ ماما نے ماچس سے کمرے میں آگ لگائی۔ میں بھائی کے ساتھ لیٹا ہوا تھا ، جب آگ لگی تو میں باہر بھاگ گیا۔ جب تو ماما نے آگ لگائی تو اس وقت بھائی سورہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معصوم بچے کا بیان حقائق سامنے لانے میں تحقیقات میں مددگار ثابت ہوا ہے۔

دوسری جانب گرفتار ماں نے بھی اعتراف جرم کرلیا۔۔ خاتون نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں اعتراف کیا کہ گھریلو ناچاقی کے باعث اپنے لخت جگر کو آگ میں جھونکا، جس کے باعث وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میاں بیوی کے جھگڑے کی وجہ سے ماں نے دو کمسن بچوں کو قتل کر دیا۔ سنگدل ماں ملزمہ تنزیلہ بی بی نے 3 سالہ عبدالرحمان اور 4 سالہ فیضان کو قتل کر کے گھر کو آگ لگا دی۔

اہل علاقہ کے مطابق انکے گھر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔خاتون نے بچوں کو قتل کرنے کے بعد گھر کو آگ لگائی اور باہر آکر شورشرابا شروع کردیا کہ آگ لگ گئ

پولیس نے آگ لگنے کی تحقیقات شروع کیں تو بچوں کی والدہ تنزیلہ نے خود آگ لگانے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا تو اس نے بتایا کہ خاوند سے جھگڑے کے بعد غصے میں گھر کو آگ لگائی۔

پولیس کے مطابق معاشی تنگدستی کے باعث میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا ۔والدہ نے پہلے بچوں کو گلا دبا کر قتل کیا اور بعد میں کمرے کو آگ لگائی ۔واردات کے وقت شوہر گھر پر موجود نہیں تھا جبکہ بیوی گھر پر ہی موجود تھی۔

  • یہ معاملہ بظاہر جیاسا نظر آ رہا ہے، ویسا نہیں ہے۔ ایک بچے کا بچ جانا اور ماں کا صرف دو بچوں کا قتل؟
    ضرور کچھ اور بھی ہے جو ابھی تک تفتیش میں سامنے نہیں آیا۔ ماں نے اگر مارنا ہوتا تو تینوں بچوں کو مارتی۔

    • typical case of Borderline personality disorder, quite common in women, patients tend to trigger with sudden extreme anger with threats and similar gestures ( sometimes this got backfired as patient is mentally unstable)

  • بی سی بکاوُ میڈیا چسکے لے رہا ہے جبتک مالدار صاحب نصاب طبقہ غریب اور نادار لوگوں کی مدد کو نہیں آئے گا ایسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >