مظفر گڑھ: 13 افراد کی پولیس سٹیشن کے سامنے خودکشی کی کوشش

مظفر گڑھ: 13 افراد کی پولیس سٹیشن کے سامنے خودکشی کی کوشش

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل شہر سلطان کے پولیس سٹیشن کے سامنے 13 افراد کی جانب سے خود کشی کی کوشش کی گئی، جسے پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

شہر سلطان کے پولیس سٹیشن کے حکام کا مذکورہ واقعہ کے حوالے سے بتانا تھا کہ پولیس اسٹیشن کے سامنے اچانک سے 13 افراد آ کر جمع ہوگئے اور تمام افراد کی جانب سے خودسوزی کی کوشش کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکشی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خودکشی کی کوشش کرنے والے تمام افراد کو پکڑ لیا اور تھانے منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق تھانے کے سامنے خود سوزی کی کوشش کرنے والے تمام افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے، تاہم پولیس حکام نے دریافت کئے جانے کے باوجود تیرہ افراد کی جانب سے خود کشی کی کوشش کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>