پی ٹی آئی ایم این اے شکور شاد کا فیاض الحسن چوہان سے معافی مانگنے کا مطالبہ

پی ٹی آئی ایم این اے شکور شاد کا فیاض الحسن چوہان سے معافی مانگنے کا مطالبہ

لیاری سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے ایم این اے شکور شاد نے پنجاب کے صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیاری والوں کو نامزد کرنے اور غنڈہ کہنے پر لیاری والوں سے معافی مانگے۔

شکور شاد کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر جیل میں حملے میں میڈیا میں لیاری والوں کو نامزد کرنے اور غنڈہ کہنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ لہذا فیاض الحسن چوہان اپنی غیر ذمہ دارانہ بیان پر لیاری والوں سے فی الفور معافی مانگے۔

شکور شاد کا اپنے جاری ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ لیاری میں گینگسٹر نہیں رہتے بلکہ یہاں کے 99 اعشاریہ 99% لوگ شریف النفس ہیں، لیاری میں رہنے والے شریف النفس لوگوں کی شرح دیگر علاقوں سے زیادہ ہے، لہذا لیاری کو بد نام کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لیاری کی عوام کو غنڈوں سے جوڑنا اور ان جیسا کہنا نا قابل برداشت اور قابل مذمت ہے، لہذا میں پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان سے پر زور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنے بیان پر فوری معافی مانگیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>