جس علاقے میں کتا کسی کو کاٹے گا وہاں کا ایم پی اے معطل ہو گا، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بنچ نے آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے علاقے میں ذمہ داران سے متعلق سخت فیصلہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جس علاقے میں کتے کے کسی کو کاٹنے کا واقعہ پیش آئے گا اس علاقے کا ایم پی اے معطل ہو گا۔

عدالت کے 2 رکنی بینچ نے سندھ میں کتوں کے کانٹے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف دائر آئینی پٹیشن کی سماعت کے دوران پیش کردہ رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میونسپل افسران کتا مار مہم چلانے میں ناکام رہے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر اب کوئی واقعہ پیش آیا تو سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ اس میونسپل افسر کی تنخواہ بند کرے اور اسے سر پلس کر دے۔

عدالت عالیہ نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ اب جس علاقے میں کتے کے کاٹنے کا واقعہ پیش آئے گا اس علاقے کے ایم پی اے کو معطل کیا جائے گا اور وہ سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ بھی کاسٹ نہیں کر سکے گا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں پتہ ہے کہ کتا مار مہم کے حوالے سے آنے والے فنڈز میں سے کسے کمیشن دیا جاتا ہے، ہمارا منہ نہ کھلوایا جائے۔

عدالت نے کتوں کے کانٹے کے واقعات کے خلاف دائر پٹیشن پر سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی۔

  • Agar Court ko pta hy to dramay naW karay k wo janjti hy commission kis ko jata or yeh moh nahi khopna chahti MPA choti machli pakr lo gay ya Municipal officer ko pakro gay uper jo commission ley rha hy us ko b danda Do naW bitches of riches sahi kisi nay kaha tha.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >