چینی کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی

چینی کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی

ایف بی آر نے چینی کی درآمد پر ٹیکس میں کمی کردی، نوٹیفکیشن کے تحت چینی کی درآمد پر ودہولڈنگ انکم ٹیکس 5اعشاریہ 5 فیصد سے کم کرکے صفر اعشاریہ 25 فیصد کردیا گیا۔ وفاقی حکومت نے شوگر انڈسٹری کے ذریعے چینی کی درآمد پر ٹیکس میں کمی کردی ہے۔

ٹیکس میں کمی 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پر ہوگی، جس کا اطلاق 26 جنوری تا 30 جون 2021تک ہوگا۔ ٹیکس میں کمی فی شوگر مل 50 ہزار ٹن تک چینی کی درآمد سے مشروط ہوگی جبکہ وزارت تجارت کی جانب سے کوٹہ مختص کرنا بھی لازمی ہوگا۔

سرکاری سطح پر 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پہلے ہی دی جاچکی ہے۔ ایف بی آر نے 30 جون 2021 تک سفید چینی کی تجارتی درآمد پر تین فیصد کم از کم ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی بھی چھوٹ دی ہے۔

اس سے قبل چینی کی قیمت میں کمی کیلئے درآمدپر 17فیصدسیلزٹیکس اور 3فیصدویلیوایڈڈٹیکس پر چھوٹ دی گئی تھی۔

ایف بی آر نے منگل کو جاری کردہ ایس آر او 235 2021 کے توسط سے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے دوسرے شیڈول میں ترمیم کی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >