سری لنکا نے ہائی پرفارمنس سپورٹس کمپلیکس وزیر اعظم عمران خان کے نام سے منسوب کر دیا

وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بطور کھلاڑی سری لنکن پارلیمنٹ کے سپیکر اور کھیل کے وزیر کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ظہرانہ دیا گیا، جس میں سری لنکا کے وزرا، پارلیمنٹیرینز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ظہرانے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کو سری لنکا وزیر کھیل کی جانب سے ہائی پرفارمنس سپورٹس کمپلیکس کا مجوزہ منصوبہ پیش کیا گیا، سری لنکن وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہائی پرفارمنس سپورٹس کمپلیکس کو عمران خان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

سری لنکن پارلیمنٹ کے سپیکر اور کھیل کے وزیر کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر عمران خان کے کرکٹ کیریئر سے متعلق ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی، تاہم اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بطور کھلاڑی اور سیاسی رہنما اپنے تجربات بھی بیان کیے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے وزیر کھیل کو اپنا دستخط شدہ بیٹ پیش کیا اور ورلڈکپ جیتنے والے سری لنکن کھلاڑیوں اور ارجن رانا ٹنگا کی بھی تعریف کی جبکہ سری لنکا کے یوتھ اینڈاسپورٹس منسٹر نے وزیراعظم کو میمورنٹو پیش کیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >