ویڈیو سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے ویڈیو میں نظر آنے والے ارکان کو نوٹس جاری کردیا

سینیٹ انتخابات ویڈیو سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی سے ویڈیو میں نظر آنے والے ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری

سینیٹ انتخابات ویڈیو سکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے ویڈیو میں نظر آنے والے اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیے ہیں ، جس میں ممبران کو سات دن میں پیش ہوکر موقف پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں سینٹ انتخابات میں ویڈیو سکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں منعقدہ اجلاس میں کمیٹی ارکان فواد چوہدری، شہزاد اکبر اور شیریں مزاری نے شرکت کی۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان نے ویڈیو میں نظر آنے والے ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کو ہدایت کی ہے کہ وہ سات دن میں کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں۔

تحقیقاتی کمیٹی نے ووٹ کم ہونے کے باوجود سینیٹر منتخب ہونے والے سینیٹرز روبینہ خالد، بہرامند تنگی، مشتاق احمد خان اور دلاور خان کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ مؤقف اپنایا ہے کہ یہ لوگ پارٹی کے ووٹ کم ہونے کے باوجود کیسے سنیٹر منتخب ہوگئے؟


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>