کراچی: میڈیکل سٹور پر جوس لینے گئی لڑکی مبینہ طور پر اغواء

کراچی: میڈیکل سٹور پر جوس لینے گئی لڑکی مبینہ طور پر اغواء

شہر قائد سے مبینہ طور پر 15 سالہ لڑکی 9 روز سے لاپتہ ہے، اہل خانہ کے مطابق ان کی 15 سالہ بیٹی نیو کراچی سندھ گورنمنٹ ہسپتال میں میڈیکل سٹور سے جوس لینے گئی تھی جو واپس نہیں آئی۔

لاپتا ہونے والی لڑکی کے اہلخانہ کا پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لڑکی کے اغوا کو نوروز و گزر چکے ہیں لیکن پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی جبکہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ نیو کراچی تھانے میں درج کروایا گیا ہے۔

پولیس کو درج کروائے گئے مقدمے کے مطابق لڑکی کے اہلخانہ نے بتایا کہ لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ 15 فروری کو نیو کراچی سندھ گورنمنٹ ہسپتال گئی تھی اور والدہ نے اسے جوس لینے کے لیے میڈیکل سٹور پر بھیجا تھا، جہاں سے وہ مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی۔

دوسری جانب نیو کراچی پولیس سٹیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کر دی ہے لیکن تاحال لڑکی کے اغوا کے بارے میں انہیں کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں، تاہم پولیس نے لڑکی کے اہل خانہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ جلد ان کی بیٹی کو تلاش کر لیں گے۔

 


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>