صدر عارف علوی نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے تین چیزوں کی نشاندہی کردی

صدر عارف علوی نے ڈیجیٹل میڈیا اور صحافیوں سے ایوان صدر میں خواتین ایمپاورمنٹ اور مزدوروں سے متعلق لیے اقدامات کے حوالے سے سیشن سے گفتگو کے دوران کہا سوشل میڈیا وقت کی اہم ضرورت یے۔ خواتیں کے مسائل کو سوشل میڈیا کے زریعے اجاگر کیا جاسکتا ہے۔

سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ ایک کروڑ نوکریوں سے متعلق حکومتی وعدوں پر بتایا کہ وقت کے ساتھ چیزوں میں بہتری آرہی ہے ٹیکسٹائل اور تعمیراتی شعبے میں بہتری سے روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

صدر عارف علوی نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے تین چیزوں کی نشاندہی کردی انہوں نے کہا کہ حکومت اگر گندم، گنے اور آئل کی قیمتوں پر قابو پا لے تو مہنگائی پر بڑی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔

صدارتی آرڈیننس پر بھی صدر مملکت نے کھل کر  سیشن کے شرکاء سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ جو چیز ہمیں عوام کی بہتری کیلئے اچھی لگتی ہے ہم وہ کرتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >