پولیس میں بھرتی کا خواہشمند نوجوان فزیکل ٹیسٹ کے دوران جاں بحق

پشاور میں پولیس بھرتی کیلئے دوڑ کے دوران نوجوان جاں کی بازی ہار گیا ۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور زرعی یونیورسٹی میں پولیس میں بھرتی کا خواہشمند نوجوان دوڑ کے دوران جاں بحق ہو گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق زرعی یونیورسٹی پشاورمیں کے پی پولیس میں بھرتی کے لئے امیدواروں کا جسمانی فٹنس کی جانچ پڑتال کیلئے فزیکل ٹیسٹ جاری تھا۔ اس دوران وقاص نامی نوجوان نے دوڑ کے مقابلے میں حصہ لیا اور دوڑ کے دوران زمین پر گر پڑا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وقاص کو طبی امداد کے لیے فوراً مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر اس کی جان نہ بچ سکی۔

ترجمان کے مطابق متوفی وقاص کی عمر 25 سال کے قریب تھی اور اس کا تعلق پشاورکے نواحی علاقے متھرا سے تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >