پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب

پنجاب الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں تمام پارٹیوں کے سینٹ کیلیے امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ جن میں پانچ تحریک انصاف، 5 مسلم لیگ ن جبکہ ایک ق لیگ کے امیدوار ہیں۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق ٹیکنوکریٹس اورجنرل نشستوں پر تمام جماعتوں کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے کامیاب ہونیوالے امیدواروں میں سیف اللہ خان نیازی، عون عباس بپی، اعجاز چودھری، ڈاکٹر زرقا تیمور، بیرسٹر علی ظفر شامل ہیں جبکہ ق لیگ کے کامل علی آغا بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سےاعظم نذیر تارڑ، عرفان صدیقی، پروفیسر ساجد میر، سعدیہ عباسی ، مشاہداللہ خان مرحوم کےبیٹےافنان اللہ خان بھی بلامقابلہ پنجاب سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق عظیم الحق منہاس اور سیف الملکوک کھوکھر نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق ان تمام امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >