الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، سیالکوٹ کے کئی افسران کو معطل کرنیکا حکم

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، ڈی سی سیالکوٹ، ڈی پی او سیالکوٹ اور ڈسکہ کے اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے این اے 75 سیالکوٹ چار میں ضمنی انتخابات کے دوران بدنظمی کا نوٹس لے لیا گیا ہے، جس میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، ڈی پی او سیالکوٹ اور ڈسکہ کے اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے اور چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو غفلت برتنے پر چار مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکرٹری پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو ضمنی انتخابات کے دوران اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر 4 مارچ 2021 کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن سے جاری پریس ریلیز میں الیکشن کمیشن نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ رینج کو ان کے موجودہ عہدوں سے تبدیل کر کے گوجرانوالہ ڈویژن سے باہر بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو حکم دیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو بھی یہ حکم دیا ہے کہ ذیشان جاوید لاشاری ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، حسن اسد علوی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ، آصف حسین اسٹنٹ کمشنر ڈسکہ، ذوالفقار ورک ڈی ایس پی سمبڑیال اور محمد رمضان کمبوہ ڈی ایس پی ڈسکہ کو معطل کیا جائے اور ان کو آئندہ کسی الیکشن ڈیوٹی پر مامور نہ کیا جائے۔

الیکشن کمیشن کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن ان تمام افسران کے خلاف خود انکوائری کرے گا اور وفاقی حکومت یا صوبائی حکومت کو انکوائری کرانے کا حکم دے گا جس کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

  • الیکشن کمیشن نے ہمیشہ ن لیگ کی لونڈیاں کا کردار بڑی خوش اسلوبی سے انجام دیا ھے پاکستان کی عوام کا ووٹوں کا سب سے بڑا چور الیکشن کمیشن اور اس کے آر اوز ریٹرننگ افسران ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام کے ووٹوں کو چوری کر کے کرپٹ پارٹیوں کی جھولی میں ڈالا ھے آج بھی بجائے اراوز ریٹرنگ آفیسر ڈسکہ کو عبرت کا نشان بنایا جاتا جس نے الیکشن میں دھاندلی کروانے میں بھرپور کردار ادا کیا ھے الیکشن کمیشن بات کو گھوما پھیرا کر دوسری جانب لے کر جا رہا ھے تاکہ میڈیا کی طوائفیں الیکشن کمیشن پر انگلیاں نہ اٹھائیں اور میڈیا کے کنجر/طوائفیں جرنلسٹس صوبائی حکومت کے خلاف پروپیگنڈا اور بھوکنا شروع کر دیں یہ سب کچھ پلاننگ کے تحت ہو رہا ھے تاکہ کرپٹ خاندانوں کرپٹ مافیاز کو دوبارہ سے اس ملک وقوم کے اوپر مسلط کر دیا جائے لیکن پاکستان کی کالی بھیڑیں جو کہ اداروں میں موجود ہیں ان حرام خوروں کی یہ بھول ھے کہ عوام پر دوبارہ کرپٹ خاندانوں کو عوام پر مسلط کر دیا جائے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >