فیصل واوڈا کے سینٹ انتخابات کے کاغذات نامزدگی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج
پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے سینٹ انتخابات کے کاغذات نامزدگی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج
میڈیا رپورٹس کے مطابق قادر خان مندوخیل نے سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی سینیٹ انتخابات کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کرنے والے قادر خان مندوخیل نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔
قادر خان مندوخیل کا اپنی آئینی درخواست میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے 2018 سے اپنی دوہری شہریت کے چھپا رکھی ہے اور فیصل واوڈا نے 2018 کے عام انتخابات میں بھی دوہری شہریت چھوڑنے سے متعلق غلط بیانی کی تھی۔
قادر خان مندوخیل نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر اپنی درخواست میں کہا ہے کہ فیصل واوڈا کے دوہری شہریت چھپانے کے باوجود الیکشن کمیشن سمیت ٹربیونل نے ان کے سینیٹ انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیا ہے۔
قادر مندوخیل کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی آئینی درخواست پر سماعت کل بروز جمعہ 26 فروری کو ہوگی۔
Desperate mafias.
gud job! let this s-hole to be out of NA and senate. a piece of shit representing karachi on behalf of Pooti Tatti Insaf party
Wauda is thousand time better than stupid zardari and bilawal but due to bhutto zinda fantasy they become leaders of corrupt party and its followers
is any update about the rude palwasha khan submission of senate nomination from Sindh on empty plot basis .