ایل ڈی اے اور بینک آف پنجاب میں لاہور میں 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلیے معاہدہ طے پا گیا

لاہور میں 4 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے، ایل ڈی اے اور بینک آف پنجاب میں معاہدہ طے پا گیا

لاہور میں 4 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے، ایل ڈی اے اور بینک آف پنجاب میں معاہدہ طے پا گیا

تفصیلات کے مطابق لاہور میں دس ارب روپے کی لاگت سے  4 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے، اسی سلسلے میں ایل ڈی اے اور بینک آف پنجاب میں معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے کے تحت بینک آف پنجاب ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے لیے مالی وسائل فراہم کرے گا۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی لاہور بینک آف پنجاب میں معاہدے کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور وزیراعلی پنجاب کی موجودگی میں ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد عزیز تارڑ اور بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کیے۔

ایل ڈی اے اور بینک آف پنجاب میں ہوئے معاہدے کے مطابق ایل ڈی اے اپارٹمنٹس تعمیر کرے گی اور اپارٹمنٹس کی شفاف طریقہ سے قراندازی بھی ایل ڈی اے کی ذمہ داری ہوگی، معاہدے کے مطابق اپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ کے بعد عمارتوں اور انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہوگی۔

ایل ڈی اے اور بینک آف پنجاب کے درمیان معاہدے کے مطابق پنجاب بینک الاٹمنٹ کے لیے درخواستیں وصول کرے گا اور متوقع الاٹیوں کو لیٹر آف کمفرٹ جاری کرنا بینک آف پنجاب کی ذمہ داری ہوگی، پنجاب بینک قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست گزاروں کو اسلامک مارگیج فنانسنگ کے تحت آسان شرائط پر قرض مہیا کرے گا جو کسی اور منصوبے یا مقصد کے لیے خرچ نہیں کیا جا سکے گا۔

بعد ازاں معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے بے گھر افراد کو گھر فراہم کرنے کے ویژن کو پنجاب حکومت نے آج عملی تعبیر دی ہے اور وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والے معاہدے کے تحت چار ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے خواب کو عملی جامعہ پہنانے کی طرف پنجاب حکومت نے اہم قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارگیج فنانسنگ کے ذریعے عام شہری بھی اپنے گھروں کے مالک بن سکیں گے، یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں عام شہریوں کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے لئے سرکاری محکموں اور قومی بینکوں نے ایک دوسرے سے تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ  لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بینک آف پنجاب کے درمیان معاہدہ تاریخ ساز ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں چار ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کیلئے 10 ارب روپے کا پی سی وَن منظور کر لیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ایک اپارٹمنٹ کی قیمت تقریباً 27 لاکھ روپے رکھی گئی ہے جب کہ اپارٹمنٹ کی بکنگ صرف دس فیصد کی ڈاون پیمنٹ سے کروائی جا سکے گی اور باقی قیمت کی ادائیگی قسطوں میں ہو گی جبکہ قبضہ صرف ڈیڑھ سال کی مختصر مدت میں الاٹی کے حوالے کر دیا جائے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>