پی آئی اے کا لاہور سے براہ راست باکو کے لیے پروازوں کا اعلان
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے وسطی ایشیائی ممالک کیلئے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پہلے مرحلے میں افغانستان کیلئے پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا، ہفتہ وار 5 پروازیں آپریٹ ہونگی۔
ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے نے آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے 14 مارچ سے پروازوں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ پی آئی اے لاہور سے باکو کیلئے براہ راست ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی۔ باکو کی پروازوں سے پی آئی اے کے زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔
— PIA (@Official_PIA) February 25, 2021
دوسرے مرحلے میں روزانہ کی بنیاد پر ہفتہ وار 7 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ پی آئی اے نے سمرقند اور بخارا کیلئے مزید پروازوں کی اجازت طلب کی ہے۔ سمرقند اور بخارا کیلئے مذہبی اور سیاحت کیلئے اپنی فلائٹس آپریٹ کی جائیں گی۔
#Breaking: Finally Good News Here; @Official_PIA to operate direct flights from #Lahore to @BakuAirport from 14th March.
Thank You@Ali_F_Alizada @AzEmbPak @PakinAzerbaijan @SMQureshiPTI #Pakistan #Azerbaijan #PIA #Baku pic.twitter.com/cFifj1wZhO
— Sajjad Bhatti (@SajjadBhatti) February 24, 2021
اس کے علاوہ پی آئی اے ازبکستان کے شہر تاشقند کے لئے 28مارچ سے اپنا فضائی آپریشن شروع کر رہی ہے۔ لاہور سے تاشقند کے لئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گیں۔ پی آئی اے نے سمرقند بخارا کے لئے مزید پروازوں کی اجازت طلب کی ہے۔