یوسف رضا گیلانی ایم کیو ایم کے مرکز آنا چاہتے ہیں، فیصل سبزواری


پیپلز پارٹی سے رابطہ ہوا ہے، یوسف رضا گیلانی ایم کیو ایم کے مرکز آنا چاہتے ہیں، فیصل سبزواری

پاکستان کی بڑی سیاسی پارٹیوں کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات کے سلسلے میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں ایم کیو ایم کے رہنما اور سینیٹ کے امیدوار فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سے ہمارا رابطہ ہوا ہے اور یوسف رضا گیلانی ایم کیو ایم کے مرکز آنا چاہتے ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ووٹ فروخت کرنے والے رکن کو ڈی سیٹ کر دینا چاہیے ہر صورت میں بیلٹ کا تقدس پامال ہونے سے بچانا ہوگا اور سینیٹ انتخابات کے دوران ووٹوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔

سینیٹ کے امیدوار فیصل سبزواری کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں میں نے اپنا حلف نامہ جمع کرادیا ہے سخت الفاظ ضرور تھے مگر یہ فیصلہ خوش آئند ہے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے یہ بہت ضروری تھا، چوروں کا نام اپنا ووٹ فروخت کرے یا خریدے اسے دیسی کرنے کے ساتھ ساتھ اس جماعت کے خلاف بھی کارروائی کی جانی چاہیے۔

فیصل سبزواری کا الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سندھ میں سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں پیپلزپارٹی نے ہم سے بات کی ہے اور یوسف رضا گیلانی بھی ہم سے ملنے کی خواہش رکھتے ہیں، تاہم یوسف رضا گیلانی کے مرکز آنے کی خواہش رکھتے ہیں اور ہم بھی ان سے ضرور ملیں گے کیونکہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

فیصل سبزواری کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں دوسری سیاسی پارٹیوں سے ہماری بات چیت ابھی جاری ہے جبکہ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے خواتین کی نشستوں پر اہم کیو ایم کو سپورٹ کرے گی اور ووٹ دے گی اسی طرح سینٹ کی دوسری نشستوں پر ہم انہیں سپورٹ کریں گے اور ووٹ دیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >