قصور: 200 روپے نہ دینے پر سنگدل بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

قصور: 200 روپے نہ دینے پر سنگدل بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

ضلع قصور کے نواحی علاقے روسہ ٹبہ چونیاں میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں 200 روپے نہ دینے پر بیٹے نے اپنے سگے باپ کو ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

افسوس ناک واقعہ کا مقدمہ مقتول کے دوسرے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ صدر پولیس نے درج کرلیا ہے، تھانہ صدر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم افضل کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ چند روز قبل ملزم افضل نے اپنے باپ سے 200 روپے مانگے تھے جو نہ ملنے پر ملزم طیش میں آگیا اور اس نے پے در پے ڈنڈوں کے وار کرکے اپنے باپ امیر علی کو شدید زخمی کردیا، جسے شدید زخمی حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔

پولیس کا مذکورہ واقعہ کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ مقتول کے ورثاء اس کا پوسٹ مارٹم کروائے بغیر ہی اسے دفنانا چاہتے تھے لیکن پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال چونیاں منتقل کر دی، جہاں مقتول امیر علی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>