راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی مکمل

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی مکمل، انٹرنیشنل ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے راولپنڈی کے شہریوں کے لیے ٹریفک کے مسائل حل کرنے اور آمدورفت کو سہل بنانے کے لئے راولپنڈی رنگ روڈ کے منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی مکمل کر لی ہے، اس سلسلے میں دیگر محکموں سے بھی اجازت نامے حاصل کر لیے ہیں۔

راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ 64 کلومیٹر طویل ہو گا، رنگ روڈ 6 لین اور 8 انٹرچینج پر مشتمل ہو گا، رنگ روڈ منصوبہ راولپنڈی کے شہریوں کے ٹریفک کے مسائل کو حل کرے گا اور علاقے میں معاشی سرگرمیوں میں بھی تیزی لائے گا۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کمشنر راولپنڈی محمد محمود کا جڑواں شہروں کے فلیگ شپ رنگ روڈ منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتانا تھا کہ رنگ روڈ کی تجویز کردہ لمبائی 64 کلومیٹر ہے۔

راولپنڈی کے کمشنر محمد محمود کا وفاقی وزیر اسد عمر کو بتانا تھا کہ 64 کلومیٹر رنگ روڈ روات سے شروع ہو گی اور اس کے بعد اسلام آباد سے منسلک ہونے کے لیے ایم-2 اور ایم–1 سے ہوتی ہوئی یہ سڑک این۔5 کو عبور کر کے سنگجانی پر اختتام پذیر ہو گی۔

کمشنر راولپنڈی کا بتانا تھا کہ رنگ روڈ کی الائنمنٹ کو حتمی شکل دی جا چکی ہے اور پنجاب پبلک پرائیویٹ اتھارٹی کے ذریعہ پبلک پرائیویٹ شراکت داری کی تجویز بھی منظور ہو چکی ہے، سڑک کی تعمیر کیلئے مختلف محکموں سے ضروری اجازت نامے جاری کیے جا چکے ہیں اور زمین کے حصول کیلئے معاوضہ کی ادائیگی بھی شروع ہو چکی ہے۔

بعد ازاں وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت اسد عمر کا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منصوبے پر بنا کسی تاخیر کیے جلد سے جلد کام شروع کر دیا جائے اور معاملات کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے، مذکورہ منصوبے کی طے کردہ ٹائم لائن میں بلاوجہ تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور منصوبہ طے کردہ ٹائم لائن کے اندر مکمل ہونا چاہیے۔

اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان اور وزارت منصوبہ بندی کے اعلی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >