ن لیگ چیئرمین نیب کے مبینہ آمدن سے زائد اثاثوں کے خلاف ایف آئی اے کے پاس پہنچ گئی

ن لیگ چیئرمین نیب کے مبینہ آمدن سے زائد اثاثوں کے خلاف ایف آئی اے کے پاس پہنچ گئی

پاکستان مسلم لیگ نواز نے چیئرمین نیب  جسٹس ریٹائرڈ  جاوید اقبال  کے مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کے خلاف  قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خبررساں ادار ے کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اس حوالے سے مشہور قانون دان میاں علی اشفاق کی خدمات حاصل کرلی ہیں ، جنہوں  نے  کیپٹن  ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف  وفاقی  تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو درخواست دیدی ہے۔

میاں علی اشفاق کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے میرٹ پر چیئرمین نیب کے خلاف تحقیقات کرے اور ان کے اثاثہ جات اور جائیداد سے متعلق پتا چلائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر رجسٹرڈ اثاثوں سے متعلق بھی تحقیقات کی جانی چاہیے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >