قطر کے ساتھ تاریخ کےسستےترین ایل این جی معاہدے سے پاکستان کو کتنی بچت ہو گی؟

پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی کا نیا معاہدہ طے پا گیا ہے جسے حکومت ایک بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے۔اس معاہدے کے تحت قطر دس سال تک پاکستان کو سستے داموں ایل این جی فراہم کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران بتایا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان کو دس سالوں میں تین ارب ڈالرز کی بچت ہو گی۔

معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ نون لیگ کے دور میں جو معاہدہ ہوا تھا اس میں پاکستانی حکومت نے 170 ملین ڈالرز کا لیٹر آف کریڈٹ قطر کی حکومت کو دیا تھا۔ اب جو معاہدہ ہوا ہے اس کے تحت صرف 84 ملین ڈالرز کا لیٹر آف کریڈٹ دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے کے لیے دو سال گفت و شنید جاری تھی اور بےشمار دورے ہو چکے تھے۔ ندیم بابر کے مطابق یہ دنیا میں سرکاری سطح پر ایل این جی کا سستا ترین معاہدہ ہے۔ اسے پایہ تکمیل کو پہنچانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی قطر کے امیر سے تین بار گفتگو ہوئی ہے جس کے بعد معاہدہ طے پایا۔

ماضی میں ایل این جی کے دو اور مہنگے معاہدے کیے گئے تھے جن میں سے ایک کارگو کا معاہدہ اس سال ختم ہو گیا ہے جبکہ دوسرا اگلے سال ختم ہو جائے گا۔ ان کی جگہ قطر کے ساتھ نیا معاہدہ لے لے گا جس سے پاکستان کو بہت بچت ہو گی۔

پرانے معاہدے کے تحت ایل این جی 13.37 فیصد پر آ رہی تھی جبکہ نئے معاہدے میں یہ شرح 10.2 فیصد ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ماضی کے مقابلے میں 31 فیصد سستی قیمت پر ایل این جی آئے گی۔

اس دوران اگر پاکستان کو اضافی گیس کی ضرورت ہو گی تو وہ بھی سستے داموں قطر سے لی جا سکے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک بڑی خوشخبری یہ بھی بتائی گئی ہے کہ سستی گیس کی وجہ سے بجلی کی لاگت بھی 15 فیصد کم ہو جائے گی۔ اس سے نہ صرف سستی بجلی پیدا ہو گی بلکہ گردشی قرضے کا بوجھ بھی کم ہو سکے گا جو پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔

  • ابھی چائینہ کا گھٹیا مال ارسطو احسن اقبال نمودار ہو گا بیان دے گا یہ سب نواز شریف اور شہباز شریف کی رات دن محنت کا صلہ ہے انہوں نے سمجھا کر حسن نواز سے قطر فون کروایا اور مریم کو کہا تم بھی اپنے تعلقات لڑاؤ اور یہ قطری تب جا کر مانیں اس میں عمران خان کا کوئی کمال نہیں

  • i dont understand no body talk about who made billions of dollars how to bring in court those culprit they capture media np body talk about kick back nawaz mafia abbasi blue air harmii how much they made


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >