وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔

وزیراعظم عمران خان کا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کی دولت کو بڑھا کر بیرونی قرضے واپس کرنے ہوں گے، تاکہ ملک پر سے بیرونی قرضوں کا دباؤ کم کرکے پاکستانی روپے کی قدر کو بڑھایا جا سکے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 1300 ارب روپے پیدا ہوں گے، مذکورہ منصوبے سے وفاقی حکومت کو ٹیکس کی مد میں 250 ارب روپے ملیں گے۔

وزیراعظم کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اونچے کمرشل منصوبوں کے ذریعے 6000 ارب روپے حاصل ہوں گے، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے تینوں زونز میں کمرشل اینڈ بزنس حب، ڈیجیٹل ویلی اور ای سی او لیونگ ڈسٹرکٹ شامل ہیں۔

تاہم اس منصوبے کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ منصوبہ مکمل طور پر ماحول دوست منصوبہ ہیں، جس کا شہر کی آب و ہوا اور ماحول پر برا اثر نہیں پڑے گا۔ اس کے علاوہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے منصوبے سے ملازمتوں کے بھی وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>