پاکستان ریلوے کا آئندہ ماہ سے اسلام آباد-تہران-استنبول ٹرین کے آغاز کا اعلان

پاکستان ریلوے کا آئندہ ماہ سے اسلام آباد-تہران-استنبول ٹرین کے آغاز کا اعلان

پاکستان ریلوے آئندہ ماہ سے اسلام آباد۔ تہران – استنبول ٹرین کا آغاز کرے گی جو ایشیا کو یورپ کے ساتھ جوڑے گی، تینوں ممالک کے درمیان چلنے والی ٹرین کا آئندہ ماہ 4 مارچ کو آغاز کردیا جائے گا۔

ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ ، عادل کاریاس میلو اولو کا آئی ٹی آئی ٹرین کے آغاز کے حوالے سے بتانا تھا کہ پاکستان، ترکی اور ایران تینوں ممالک باہمی اتفاق رائے سے آئی ٹی آئی ٹرین کے باقاعدہ آغاز پر متفق ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد سے براستہ استنبول اور تہران چلنے والی ٹرین کو تینوں اقوام کے لیے انتہائی فائدہ مند قرار دیا گیا ہے، اس کا مقصد پہلے پاکستان ، ایران اور ترکی کے مابین اور اس کے بعد ای سی او کے دیگر ممبر ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ریلوے لائن استنبول سے اسلام آباد تک جانے والے سامان کے ٹرانزٹ روٹ کو بہت حد تک کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ریلوے لائن کے آغاز سے تینوں ممالک کے درمیان کم خرچ میں درآمدات اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

آئی ٹی آئی منصوبے سے پاکستان، ایران اور ترکی کے علاوہ جن ممالک کو فائدہ ہوگا ان میں افغانستان ، آذربائیجان ، قازقستان ، کرغزستان ، تاجکستان ، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >