بہن سے پسند کی شادی کیوں کی؟بھائی نے بہنوئی کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بہن سے پسند کی شادی کیوں کی؟بھائی نے بہنوئی کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بہن کی پسند کی شادی کا انتقام لینے کے لیے بھائی نے بہنوئی کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

شہر قائد میں بھائی نے بہن کی پسند کی شادی کا بدلہ لینے کے لیے اپنے بہنوئی کی بہن کو اغوا کرکے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا پھر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق 16 سالہ لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے واقعے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ایس پی عابد قائم خانی کا کہنا تھا کہ 16 سالہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ اورنگی ٹاؤن تھانے میں الزام نمبر 168/2021 درج کرایا گیا۔

ایس پی عابد خانی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پولیس نے لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے جب تحقیقات کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ لڑکی کو اغوا کرکے شہر سے باہر لے جایا جا چکا ہے، جس پر پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے حیدرآباد میں کارروائی کی اور مغویہ کو باحفاظت بازیاب کرواتے ہوئے ملزم منان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ایس پی عابد قائم خانی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم منان کا پولیس کو دیے گئے اپنے ابتدائی بیان میں بتانا تھا کہ اس کی بہن نے ایک لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی، جس کا اسے شدید رنج تھا جب کہ ایسے اقدام سے پہلے میں نے اپنے زبردستی بننے والے بہنوئی اور بہن کو بھی سمجھایا تھا لیکن وہ دونوں نہیں مانے تھے۔

ایس پی کا میڈیا سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم نے پولیس کو بتایا کہ بہن اور بہنوئی کے نا ماننے کی وجہ سے اس نے طیش میں آ کر یہ قدم اٹھاتے ہوئے اپنے بہنوئی کی بہن کو اغوا کر کے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد اس کے ساتھ زیادتی کی۔

ایس پی عابد قائم خانی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم منان کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرکے ملزم اور مغویہ دونوں کا طبی معائنہ بھی کروایا جا رہا ہے جب کہ اس کیس کی تمام پہلوؤں سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >