ویڈیو: پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اہم بیان منظر عام پر آ گیا

27 فروری 2019 کو پکڑے گئے بھارتی فضائیہ کے آفیسر ونگ کمانڈر اور پائلٹ ابھی نندن کا نیا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔ اس بیان میں ابھی نندن نے امن کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ پاک فوج بہت ہی پیشہ ور فوج ہے جس کے حسنِ سلوک نے اسے بہت متاثر کیا ہے۔

ابھی نندن کا جو ویڈیو بیان آج سامنے آیا ہے اس سے قبل کسی پلیٹ پر نہیں دیکھا گیا تھا اس بیان میں ابھی نندن کو تفصیل کے ساتھ پاک بھارت تعلقات ، مسئلہ کشمیر اور امن کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔

ابھی نندن نے کہا ’پیرا شوٹ سے نیچے آتے ہوئے دونوں ملک دیکھے اوپر سے مجھے دونوں ملکوں میں فرق کا پتہ نہیں چلا، دونوں ایک جیسے ہی خوبصورت ہیں، جب نیچے گرا تو پتہ ہی نہیں چلا کہ میں پاکستان میں ہوں یا اپنے دیس بھارت میں ہوں، کیونکہ دونوں ملک اور دونوں ملکوں کے لوگ ایک جیسے ہی لگے۔‘

بھارتی پائلٹ کے مطابق جب وہ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر لینڈ ہوا تو اسے کافی گہری چوٹ لگی تھی اور وہ ہل نہیں پا رہا تھا، پہلے اس نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ کس ملک میں ہے ،پھر پتہ چلا کہ اپنے ملک میں نہیں ہے تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی جس کے بعد کچھ لوگ اس کے پیچھے آئے جو بہت ہی پرجوش تھے اور وہ چاہتے تھے کہ وہ اسے پکڑ لیں۔

ابھی نندن نے مزید کہا کہ اسی وقت پاکستانی آرمی کے دو جوان آئے اور انہوں نے مجھے پکڑ کر لوگوں سے بچایا، ان میں ایک پاکستان آرمی کے کپتان تھے، وہ مجھے اپنی یونٹ تک لے کر گئے جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور پھر ہسپتال لے جایا گیا جہاں مزید معائنہ اور طبی امداد مہیا کی گئی اور اس کے بعد اس کی خوب خاطر مدارت کی گئی۔

مسئلہ کشمیر سے متعلق ابھی نندن نے کہا کہ کشمیری کے ساتھ کیا ہورہا ہے وہ نہ مجھے پتہ ہے اور نہ ہی آپ کو پتہ ہے، ہمیں اس بارے میں امن کے ساتھ سوچنا چاہیے، پاک فوج بہت ہی زبردست اور پروفیشنل ہے، میں پاکستانی فوج کے رویے سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ نے کہا کہ لڑائی تب ہوتی ہے جب امن نہیں ہوتا، مجھے یہ نہیں پتہ کہ امن کیسے لایا جائے لیکن مجھے یہ پتہ ہے کہ امن ہونا چاہیے، مجھے کسی قسم کی کشیدگی کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، میں یہ چاہتا ہوں کہ ہمارے دونوں دیسوں میں امن رہے اور ہم امن میں رہ سکتے ہیں۔

  • اس گشتوڑ بھگوڑی نے آج ایک دفعہ بھی انڈیا ، یا ابھینندن کا نام نہیں لیا اور نہ ہی افواج پاکستان کو سلام پیش کیا
    بلکہ کتے کی طرح کپڑے اتار کر حکومت پر بھونکنے لگی ہے
    گندی نسل سے تعلق ہے اس کا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >