ملک بھر میں ایک بار پھر چینی کا بحران سر اٹھانے لگا،یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی غائب

ملک بھر میں ایک بار پھر چینی کا بحران سر اٹھانے لگا،یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی غائب

خبررساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ رمضان المبارک کے پیش نظر مافیا نے مارکیٹ سے ایک بار پھر چینی غائب کر دی ہے جس کے باعث 2 روز سے یوٹیلٹی اسٹورز سے چینی غائب ہے جس کی دوبارہ دستیابی میں ابھی 2 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

یوٹیلٹی اسٹورز حکام نے فی الحال آئندہ7 روز تک چینی کی عدم دستیابی کی تصدیق کی ہے جس کے باعث صارفین عام مارکیٹ سے چینی 30 سے 35 روپے فی کلو تک مہنگی خرید رہے ہیں جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اسی چینی کی قیمت68 روپے فی کلو مقرر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کی جانب سے اس مقصد کے لیے 3 بار ٹینڈر جاری کیا گیا مگر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن مقامی سطح پر نہ تو بروقت چینی خرید سکا اور نا ہی اب اس کے پاس شہریوں کو فروخت کے لیے چینی موجود ہے۔

خبر رساں ادارے نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ چھٹے ٹینڈر پر صرف20 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری ممکن ہو سکی ہے اور اب اس چینی کی دستیابی میں مزید وقت لگ سکتا ہے اور اب ٹی سی پی کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی چینی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ2 مارچ کو ٹینڈر اوپن کیے جائیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >