شعیب اختر نے بھارتی سوشل میڈیا سٹار خاتون کو اپنا ہم شکل ماننے سے انکار کر دیا

شعیب اختر نے بھارتی سوشل میڈیا سٹار خاتون کو اپنا ہم شکل ماننے سے انکار کر دیا

کام اچھا ہے لیکن ہم دونوں کی شکلیں ایک جیسی نہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی بھارتی ٹک ٹاک اسٹار سے حیران کُن مشابہت کے چرچوں کے بعد ردعمل دے دیا۔

شعیب اختر نے بھارتی ٹک ٹاک اسٹار کے کام کو سراہا ساتھ ہی ہمشکل ماننے سے منع کردیا،انہوں نے کہا کہ کام تو آپ کا بہت اچھا ہے لیکن میرا خیال سے تو ہم دونوں میں تو مشابہہ نہیں ہے۔

ٹوئٹر پر شعیب اختر نے کہا کہ انہیں خاتون کا کچھ کام بہت پسند آیا ، وہ ناقابلِ یقین حد تک مزاحیہ ہے پر ہم دونوں ایک جیسے نہیں ہیں۔

سوشل صارفین گزشتہ دنوں بھارت سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار ونیتا کھیلنانی سے شعیب اختر کی مماثلت پر حیران تھے۔

ونیتا تو اس حیرت انگیز مماثلت کو انجوائے کررہی تھیں لیکن شعیب اختر چپ تھے۔ اب بولے تو مشابہت کو ماننے سے ہی انکار کردیا۔

ونیتا کھیلنانی ویڈیوز میں میں عوام کو مختلف لطائف اور قصّے سنا کر عوام کو ہنساتی ہیں۔۔ سوشل میڈیا اسٹار نے اپنی ویڈیوز میں یہ بتانے کی کوشش کی کہ جب سوشل میڈیا نہیں ہوا کرتا تھا تو والدین بچوں کی تصویریں کیسے کھینچا کرتے تھے۔

خاتون ٹک ٹاکر نے ویڈیو کا دوسرا ورژن بھی پیش کیا جس میں یہ بتایا گیا کہ میاں بیوی، سوشل میڈیا کی غیر موجودگی میں اپنی تصاویر کیسے کھنچوایا کرتے تھے اس ویڈیو کے بعد ہی وینتا نے اپنی پہنچان بنائی اور صارفین کی توجہ حاصل کی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >