سینٹ الیکشن: سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس پر فیصلہ کب سنائے گی؟تاریخ آگئی

سپریم کورٹ آف پاکستان یکم مارچ بروز پیر سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کے حوالے سے صدارتی ریفرنس پر رائے سنائے گی۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے محفوظ کر رکھی ہے جو پیر کو کھلی عدالت میں سنائی جائے گی۔

اس حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین سینیٹ ، سپیکر قومی اسمبلی، اٹارنی جنرل، الیکشن کمیشن، بار کونسل اور تمام ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گذشتہ جمعرات کو سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد رائے محفوظ کرلی تھی۔

اس پر اٹارنی جنرل، تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلزپارٹی ، الیکشن کمیشن کے وکلاء نے حصہ لیا جبکہ پاکستان بارکونسل کے وکیل منصورعثمان نے بھی دلائل دئیے جن کا کہناتھا کہ اگر سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کیا تو اس کا اثر تمام انتحابات پر ہو گا، آئین میں کسی الیکشن کو بھی خفیہ بیلٹ کے ذریعے کروانے کا نہیں کہا گیا، درحقیقت الیکشن کا مطلب ہی سیکرٹ بیلٹ ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ عدالت کے سامنے سوال صرف آرٹیکل 226 کے نفاذ کا معاملہ ہے، پارلیمنٹ میں اس سے متعلق قراردادیں تو منطور ہوتی ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ انتحابی عمل سےکرپشن کے خاتمے کے لیے ترمیم نہیں کی جا رہی؟

  • اب سپریم کورٹ پر منحصر ہے کہ وہ لوٹ مار اور خرید فروخت جاری رہنے کے حق میں فیصلہ دیتی ہے یا۔ ملک اور قوم کے مفاد کے حق میں

  • حکومت نے اپنی تمام حجتیں تمام کر دی۔۔۔ اب اگر کسی چور پارٹی کی سیٹیں کم آگئی تو امید ہے شور نہیں مچائیگی اور نہ چوروں کے دلال الیکشن کمیشن کچھ کہیگی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >