سینٹ الیکشن: جماعت اسلامی نے پی ڈی ایم کی حمایت کا اعلان کردیا

سینٹ الیکشن: جماعت اسلامی نے پی ڈی ایم کی حمایت کا اعلان کردیا

خیبرپختونخوامیں سینیٹ الیکشن سےمتعلق پی ڈی ایم کےمعاملات طےپاگئے۔ جماعت اسلامی نے پی ڈی ایم کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا جبکہ جماعت اسلامی کے واحد ایم این اے بھی یوسف رضاگیلانی کو ووٹ دیں گے۔

پارلیمانی لیڈرجماعت اسلامی عنایت اللہ خان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی بھی اپوزیشن جماعتوں کوسپورٹ کرےگی، سینیٹ الیکشن میں جماعت اسلامی اپوزیشن کےامیدواروں کوووٹ دےگی۔

عنایت اللہ خان کے مطابق ن لیگ،جے یو آئی ،اےاین پی امیدوار جنرل نشستوں پرانتخابات لڑیں گے جبکہ پیپلزپارٹی ٹیکنوکریٹ، جماعت اسلامی خواتین کی نشست پرسینیٹ الیکشن لڑےگی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن میں جماعت اسلامی واحد جماعت تھی جس نے پی ڈی ایم سے دوری اختیارکررکھی ہے ، سراج الحق اپنی تقریروں میں پی ڈی ایم رہنماؤں کو آڑے ہاتھو ں لیتے رہے ہیں اور انہیں کرپٹ ٹولہ قرار دیتے رہے ہیں۔

  • ظاہر ہے ہو جماعت منافق المومنین اور اسکا امیر منافق اعظم مولوی سراج نسوار فروش ترچھی ٹوپی والا کرپشن ختم کرنے کی حمایت کیسے کر سکتا ہے اسکا ترچھی ٹوپی والے منافق کو فضلو کا ٹوپا بھی بہت پسند ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >