27 فروری سرپرائز ڈے پر پائلٹوں کو تربیت دینے والے ادارے کا سرپرائز

27 فروری سرپرائز ڈے پر پائلٹوں کو تربیت دینے والے ادارے کا سرپرائز

پائلٹوں کو تربیت دینے والے ادارے سکائی ونگز نے 27 فروری سرپرائز ڈے کو یادگار بنانے کے لیے ایک منفرد انداز اپنایا ہے، جس میں کمپنی نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی یاد میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن اور پاکستانی ہیرو پائلٹ حسن صدیقی کی تصاویر تربیتی سیسنا طیارے پر پینٹ کروا دی ہیں۔

سکائی ونگز کمپنی نے اپنے تربیتی طیاروں پر گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن اور پاکستانی ہیرو حسن صدیقی کی تصاویر کے علاوہ 1965 کی جنگ کے دوران پانچ بھارتی لڑاکا طیاروں کو زمین بوس کرنے والے قومی ہیرو ایم ایم عالم کی تصویر بھی پینٹ کروائی ہے۔

اس کے علاوہ کمپنی نے اپنے تربیتی طیاروں پر کشمیر کی حسین ترین وادی کے ساتھ پاکستان اور کشمیر کے پرچم کی بنوائے ہیں، جن کا مقصد اقوام متحدہ کو یہ پیغام دینا ہے کہ مسئلہ کشمیر ابھی تک حل طلب عالمی مسئلہ ہے۔

27 فروری سرپرائز ڈے پر پائلٹوں کو تربیت دینے والے ادارے کا سرپرائز

سکائی ونگز کمپنی کے سربراہ عمران اسلم کا میڈیا سے گفتگو میں بتانا تھا کہ تربیتی طیاروں پر مصوری معروف ٹرک آرٹسٹ حیدر علی نے کی ہے، جس کا مقصد اقوام متحدہ کی توجہ اس جانب مبذول کروانا ہے کہ مشرقی تیمور کو اقوام متحدہ نے اپنی ایک قرارداد کے ذریعے فوری طور پر علیحدہ ملک قرار دے دیا تھا لیکن کشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>