فیصل آباد میں 70 سالہ بزرگ کو لڑکی بن کر لوٹنے والے ملزمان گرفتار

فیصل آباد میں 70 سالہ بزرگ کو لڑکی بن کر لوٹنے والے ملزمان گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر 70 سالہ بزرگ کو لوٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے فیس بک پر لڑکی کے نام سے فیک آئی ڈی بنا کر شہری کو اپنے جال میں پھنسایا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان نے کا اپنے اعترافی بیان میں بتانا تھا کہ انہیں موبائل گیم پب جی کو اپ گریڈ کروانے کے لیے پیسوں کی ضرورت تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے فیس بک پر لڑکی کے نام سے فیک آئی ڈی بنائی اور شہری سے برہنہ تصاویر منگوا کر اسے بلیک میل کر کے اس سے پیسے بٹورے۔

ایف آئی اے کے مطابق جب 70 سالہ بزرگ شہری کی رشتہ دار کو ملزمان کی بلیک میلنگ کا پتہ چلا تو اس نے ایف آئی اے کو ملزمان کے خلاف درخواست دی، جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق بزرگ شہری سے ملزمان اب تک 62 ہزار روپے کی رقم نکلوا چکے تھے، تاہم گرفتار ملزمان کے قبضہ سے موبائل فون اور اس میں موجود شہری کی برہنہ تصاویر برآمد کرلی گئی ہیں اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >