پنجاب میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر محیط 4نیشنل پارکس اور گیم ریزور بنانے کا اعلان

پنجاب حکومت نے قبضہ مافیا سے ہزاروں ایکڑ زمین واگزار کروا کر  اس پر 4 نیشنل پارکس اور گیم ریزور قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر وائلڈ لائف سید صمصام بخاری نے 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کےحوالے سے منعقد کردہ ایک تربیتی  ورکشاپ سے خطاب میں اس  پیش رفت سے متعل اعلان کیا ہے۔

صمصام بخار ی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نا صرف  ہزاروں ایکڑ  زمین محکمہ جنگلی حیات کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروائی ہے بلکہ ایک ہزار ایکڑ کو 4 نیشنل پارکس اور گیم ریزور میں تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی کیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "کلین اینڈ گرین  پاکستان” منصوبے  کوعملی جامہ پہنانے کیلئے محکمہ جنگلی حیات اپنےتمام  تر           وسائل بروئے کار لارہا ہے، جنگلات اور  جنگلی حیات ایک قیمتی سرمایہ ہیں جوزمین کے قدرتی حسن کو چار چاند لگاتے ہیں۔

صمصام بخاری نے کہا کہ آئندہ  نسلوں کیلئے قدرت کے تحفظ کیلئے جنگلات کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،   تربیتی ورکشاپس کا انعقاد عوام میں  جنگلی حیات کے تحفظ  کیلئے شعور اجاگر   کرنے کی ایک کوشش ہے۔

10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے حوالے سے تقریب منعقدہ ہونے والی ٹریننگ ورکشاپ میں اعزازی گیم وارڈن پنجاب بدر منیر ،  پروجیکٹ ڈائریکٹرانورمان، ڈائریکٹر وائلڈ لائف سلیم لنگاہ، ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر شفقت علی، ڈائریکٹر وائلڈ لائف میاں حفیظ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف عبدالشکور منج اور ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف مدثرحسین سمیت محکمے کے دیگرافسران اورماہرین نے بھی شرکت کی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>