ایل او سی پر سیز فائز، بھارت سے تجارتی تعلقات کی بحالی کا امکان

ایل او سی پر سیز فائز، بھارت سے تجارتی تعلقات کی بحالی کا امکان

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزیوں کے بعد بھارت کے ساتھ ایک بار پھر سیز فائر معاہدہ طے پا گیا اور اب بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

وزارت تجارت کے ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ آئندہ ہفتے مشیرتجارت بھارت سے کپاس کی درآمد کے حوالے سے فیصلہ کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کپاس کی قلت کا معاملہ وزیراعظم عمران خان کے علم میں لایا جاچکا ہے، اصولی فیصلے کے بعد یہ معاملہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

معاملے پر غور شروع کیا چکا ہے مگر حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ جن کے پاس وزارت تجارت کا قلمدان بھی ہے۔

بھارت سے کپاس کی درآمد کے حوالے سے مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایاکہ کل اس سلسلے میں کچھ بتانے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کے خاتمے کے یکطرفہ فیصلے کے بعد پاکستان نے بھارت سے تجارتی تعلقات معطل کردیے تھے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کی بحالی سے پیداواری لاگت میں کمی اور غذائی اجناس کی رسد میں تسلسل ممکن ہوسکتا ہے۔

رواں برس پاکستان کو کپاس کی قلت کا سامنا ہے۔ وزارت غذائی تحفظ و تحقیق نے رواں برس کپاس کی پیداوار کا تخمینہ 12 ملین گانٹھیں لگایا تھا پیداوار 7.7 ملین گانٹھیں رہی ہیں۔ کاٹن جنرز کے لگائے گئے تخمینے کے مطابق کپاس کی پیداوار صرف 5.5 ملین گانٹھیں رہے گی۔ پاکستان کو کپاس کی کم ازکم 6ملین گانٹھوں کی کمی درپیش ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >