حکومت کی بڑی کامیابی ، ڈھائی سال میں 28.5 ارب ڈالر کی بچت کر لی

تحریک انصاف کی حکومت نے ڈھائی سال کے عرصے میں قومی خزانے کی 28.5 ارب ڈالر کی بچت کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک کی معیشت کو درست سمت پر ڈالنے کے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو حقیقت میں بدلنا شروع کردیا ہے،

موجودہ حکومت کے ڈھائی سال کے عرصے میں مجموعی طور پر 28.5ارب ڈالر کی بچت کی گئی ہے۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ بھاری بچت کارکے سیونگز، ایل این جی سیکٹر اور آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ممکن ہوسکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے "کارکے ” میں تقریبا 1.5 ارب ڈالر یعنی248 ارب روپے کی بچت کی جبکہ ایل این جی شعبے میں حکومتی بچت کا حجم 3 بلین ڈالر یعنی500 ارب روپے رہا ہے۔

حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کمپنیوں کے ساتھ نئے معاہدوں اور سستے داموں بجلی کی فروخت سے متعلق منصوبوں کے بعد قومی خزانے کو 24 بلین ڈالر یعنی4 ہزار ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔

مجموعی طور پر ہونے والی بچت کا حجم تقریبا 28 ارب ڈالر بنتا ہے جو کمبوڈیا کی 2020 میں کل جی ڈی پی سے بھی زیادہ ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >